شوہر کی رہائی کے بعد شلپا شیٹی کا سوشل میڈیا پر پیغام
ادکارہ شلپا شیٹی نے شوہر راج کندرا کی ضمانت پر رہائی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پیغام شیئر کیا ہے۔
ٹوئٹر پر ایک حوصلہ افزاء پیغام میں شلپا نے لکھا کہ زندگی میں بارہا ایسے لمحات آتے ہیں جو آپ کو زمین کے اندر دھکیل دیتے ہیں، اس طرح کے اوقات میں میرا یقین ہے کہ اگر آپ سات بار گرتے ہیں تو اپنے آپ کو اتنا مضبوط بنائیں کہ آٹھویں بار کھڑے ہو سکیں۔
(1/2)
There are always going to be moments that push you to the ground. In times like these, I truly believe that if you fall seven times, make yourself strong enough to be able to stand back up eight times.
.
.#ShilpaKaMantra #SwasthRahoMastRaho #happiness #mentalhealth pic.twitter.com/hoL8jQzYpK— SHILPA SHETTY KUNDRA (@TheShilpaShetty) September 21, 2021
انہوں نے لکھا کہ یہ سات بار گرنے کے بعد آٹھویں بار کھڑا ہونے کے مشکل لمحات آپ سے بہت زیادہ ہمت ، حوصلہ ، قوت ارادی اور طاقت کا تقاضا کریں گے۔
اداکارہ نے لکھا کہ لیکن یہ خوبیاں آپ کو زندگی کے اس سفر میں پختہ اور مضبوط بنائے گیں، اور آپ نئے سرے سے عزم اور حوصلہ افزائی کے ساتھ واپس آئیں گے۔