انٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان بالکل لڑکوں جیسی ہیں : کبریٰ خان

خوبرو اداکارہ کبریٰ خان نے خود کو اور معروف ہردلعزیز اداکارہ ماہرہ خان کو ’ لونڈا ‘ قرار دے دیا۔

اداکارہ کبریٰ خان نے حال ہی میں ایک ویب شو کی میزبان کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ اور ماہرہ خان بالکل لڑکوں جیسی ہیں، سیٹ پر ٹی شرٹ اور پاجامہ اور کبھی مردانہ کرتے پہن کر چلی جاتی تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ڈرامے کے سین پر بات چیت ہوتی تھی، کھانا منگوا کر کھاتی تھیں اور بس انجوائے کرتی تھیں ۔

کبریٰ خان نے مزید کہا کہ ’اُن کے ساتھ اداکار عثمان مختار کو ملا کر وہ سیٹ پر 3 لڑکے بن جایا کرتے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے ڈرامے کے ایک کوریو گرافر نے اُن کا نام ’کبیر‘ اور ماہرہ خان کا نام ’ماہر‘ رکھا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان کی فلم اسکرین سے ٹی وی اسکرین پر 5 سال کے عرصے بعد واپسی ہوئی ہے۔

اس سے قبل دکارہ کبریٰ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی تھی۔

اداکارہ کی تصویر کو مداحوں کی جناب سے بہت پسند کیا گیا تھا ساتھ ہی کامنٹس میں کبریٰ خان کی خوبصورتی کی تعریف بھی کی گئی۔

کبریٰ کے مداحوں کی جانب سے ان کی تصویروں کو بے حد پسند کیا گیا۔

کبری کی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی تصاویر میں سب ان کو حسنِ جہاں جیسا کہہ رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close