برطانوی گلوکارہ دُعا لیپا کی پہلی بار ریمپ پر واک
برطانوی گلوکارہ دُعا لیپا نے میلان فیشن ویک میں اسی برانڈ کے لیے ریمپ پر واک کی۔
برطانوی گلوکارہ دُعا لیپا نے جی جی حدید، نومی کیمبل اور ارینا شائک جیسی سُپر ماڈلز کے ساتھ میلان فیشن ویک میں پہلی بار ریمپ پر واک کرکے شرکاء کولاجواب کردیا۔
اپنے ماڈلنگ کیرئیر کی پہلی ریمپ واک کے بارے میں دُعا لیپا کا کہنا ہے کہ ’ایک مہم کا حصّہ بننے سے لے کر اب ایس ایس 22 شو تک، ورساچی فیملی کے ساتھ اپنے سفر کو جاری رکھنا ایک ناقابل یقین تجربہ رہا ہے۔‘
View this post on Instagram
انہوں نے اطالوی فیشن ڈیزائنر ڈوناٹیلا ورساچی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کے اس خوبصورت شو میں واک کرنا ایک خواب تھا۔‘
دُعا لیپا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میلان فیشن ویک سے امریکی سُپر ماڈل جی جی حدید اور اطالوی فیشن ڈیزائنر ڈوناٹیلا ورساچی کے ساتھ اپنی چند خوبصورت اور یادگار تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
دُعا لیپا نے سیاہ رنگ کا سوٹ پہنے ریمپ پر واک کرتے ہوئے شو میں انٹری دی جبکہ شو کے اختتام پر انہوں نے گلابی رنگ کا ٹاپ اور اسکرٹ پہنے ہوا تھا۔