انٹرٹینمنٹ

اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا اپنی نجی زندگی سے متعلق انکشاف

خود کو خوش قسمت تصور کرتی ہوں ، زندگی میں 3 بار محبت کرنے کا موقع ملا۔

سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا کہنا ہے کہ دو شادیوں کی مسلسل ناکامی کے بعد تیسری شادی کیلئے انہوں نے ڈاکٹر ثمر کو خود شادی کی پیشکش کی تھی۔

ایک ویب انٹرویو میں پہلی مرتبہ اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ10 برس تک چلنے والی پہلی شادی کی ناکامی کے بعد انہوں نے اپنی ہی مرضی سے دوسری شادی کی تھی مگر وہ بھی کامیاب نہ ہوسکی۔

اداکارہ نے اپنی مسلسل دو شادیوں میں ناکامی کے بعد تیسری شادی کے حوالے سے بتایا کہ ڈاکٹر ثمر کو انہوں نے خود شادی کی پیشکش کی تھی۔

53 سالہ عتیقہ اوڈھو کے مطابق شادی کے فیصلے کے بعد ہم نے خاموشی سے نکاح کا فیصلہ کیا تھا۔

عتیقہ اوڈھو جون 2012 میں ثمر علی خان سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

ڈاکٹر ثمر علی خان 2013 سے 2018 تک رکن سندھ اسمبلی رہ چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close