انٹرٹینمنٹ

پنڈورا لیکس میں گلوکارہ شکیرا کا نام بھی سامنے آ گیا

پنڈورا پیپرز میں عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ شکیرا کی بھی آف شور کمپنی سامنے آگئی ۔

44 سالہ گلوکارہ شکیرا کے وکیل کا کہنا ہے کہ گلوکارہ نے اپنی کمپنیوں کو ڈکلیئر کیا ہوا ہے ۔

شکیرا کا شمار نہ صرف لاطینی امریکا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی گلوکاراؤں میں ہوتا بلکہ وہ دنیا کی مقبول ترین موسیقاروں میں بھی شمار ہوتی ہیں۔

کولمبین گلوکارہ شکیرا کے ساتھ ساتھ جرمنی سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اور ماڈل کلوڈیا شیفر بھی پنڈورا پیپرز میں آف شورکمپنی بنانے والوں میں شامل ہیں۔شیفر کے وکیل کے مطابق سپر ماڈل اپنے ٹیکس برطانیہ میں درست طریقے سے ادا کرتی ہیں۔

یا د رہے کہ کولمبیئن گلوکارہ شکیرا نے محض 13 برس کی عمر میں گلوکاری کا آغاز کیا تھا، ان کی پیدائش لاطینی امریکی ملک کولمبیا میں لبنانی و اسپینش نژاد والدین کے ہاں ہوئی۔ شکیرا نے پہلا میوزک ایلبم 1991 میں ریلیز کیا تھا اور انہوں نے کم از کم 11 میوزک ایلبم ریلیز کیے، ان کا آخری میوزک ایلبم 2017 میں ریلیز ہوا تھا۔میوزک ایلبم کے علاوہ شکیرا نے درجنوں سنگل گانے بھی ریلیز کیے، جنہوں نے کمائی کے نئے ریکارڈ بنائے ۔

دوسری جانب سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے نام بھی پنڈورا پیپرز میں شامل ہیں جبکہ پنڈورا پیپرز میں بھارتی صنعت کارانیل امبانی کی بھی آف شور کمپنی نکل آئی ہے ۔

آئی سی آئی جے کے مطابق مالی امور کی تحقیقات دو سال میں مکمل کی گئی، جس میں 117 ممالک کے 150 میڈیا اداروں کے 600 صحافیوں نے تحقیقات کیں۔ یہ ایک کروڑ 19 لاکھ فائلوں پر مشتمل ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close