انٹرٹینمنٹدنیا

برطانوی تاریخ کی مہنگی ترین طلاق

لندن: سابق مس برطانیہ  50سالہ کرسٹی برٹریلی  نے اپنے شوہر سے خفیہ طور پر طلاق لے لی تھی جس کے تصفیے کی کچھ تفصیلات منظرعام پر آ گئ۔

سابق مس برطانیہ اور ان کے شوہر کے درمیان طلاق کا تصفیہ طے پا گیا ہے اور سابق مس برطانیہ کو اتنی خطیر رقم اس تصفیے میں ملی ہے کہ یہ برطانوی تاریخ کی مہنگی ترین طلاق بن گئی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 50سالہ کرسٹی برٹریلی سابق ماڈل اور نغمہ نگاربھی ہیں۔ ان کی اپنے سوئس شوہر ارنسٹوکے ساتھ 21سال قبل شادی ہوئی تھی۔

تاہم کچھ عرصہ قبل انہوں نے اپنے شوہر سے خفیہ طور پر طلاق لے لی تھی جس کے تصفیے کی کچھ تفصیلات منظرعام پر آ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرسٹی کو اپنے ارب پتی شوہر کی دولت میں سے 35کروڑ پاﺅنڈ کی رقم، جینیوا میں جھیل کنارے واقع 5کروڑ 20لاکھ پاﺅنڈ مالیت کا عالیشان گھرملے گا۔ اس کے علاوہ کرسٹی کو سوئٹزرلینڈ کے سکی ریزارٹ گستاد میں واقع80لاکھ پاﺅنڈ مالیت کا شالے بھی ملے گا۔

طلاق کے تصفیے میں اس قدر دولت پانے کے بعد وہ برطانیہ کی امیرترین مطلقہ خاتون بن گئی ہے جس کے اثاثوں کی مالیت برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔ ملکہ برطانیہ کے اثاثوں کی مالیت ساڑھے 36کروڑ پاﺅنڈ ہے۔

واضح رہے کہ کرسٹی اور ارنسٹو کے تین بچے ہیں۔ سنڈے ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کرسٹی اور ارنسٹو کو 2021ءکی امیر ترین افراد کی فہرست میں 14ویں نمبر پر امیر ترین میاں بیوی قرار دیا گیا تھا۔ ان کی دولت 9.2ارب پاﺅنڈ تھی۔

تصفیے کے تحت کرسٹی اپنے شوہر کی طرف سے ملنے والے تمام تحائف بھی اپنے پاس رکھیں گی۔ ارنسٹو نے ان کی 40ویں سالگرہ پر انہیں 10کروڑ پاﺅنڈ مالیت کی ایک لگژری کشتی بھی تحفے میں دی تھی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close