انٹرٹینمنٹ

کترینہ کیف کی فیس بک کے بعد انسٹاگرام پر بھی دبنگ انٹری

ممبئی: اپنی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر انٹری دینے والی اداکارہ کترینہ نے اب انسٹاگرام پر بھی دبنگ انٹری دے دی ہے۔ دنیا کے دیگرشعبوں کی طرح بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتے ہیں، اس سے ناصرف ان کی شہرت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ان کی فلموں کی تشہیر بھی ہوتی ہے اوراب بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کو شاید سمجھ آ ہی گیا ہے کہ سوشل میڈیا کسی بھی اسٹارکی مقبولیت کو برقرار رکھنے میں اہم کردارادا کرتا ہے۔

بالی ووڈ کی باربی ڈول نے گزشتہ برس اپنی 33 ویں سالگرہ پرسوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پرانٹری دی تھی جب کہ اب اداکارہ نے انسٹاگرام کی ایپ پربھی زبردست انٹری دے دی ہے۔ کترینہ کے انسٹاگرام پراکاؤنٹ بنانے کے بعد محض ایک ہی روزمیں 10 لاکھ سے زائد فالوورزہوگئے جس کے بعد اداکارہ کو ایک ہی روزاتنے زیادہ فالوورز کی جانب سے فالو کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہوچکا ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹس کو ماہر میڈیا مینیجرز اور ڈیجیٹل کمپنیوں کے ذریعے چلاتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close