انٹرٹینمنٹ

فلم انڈسٹری میں اقربا پروری سے زیادہ نسل پرستی کو بڑا مسئلہ قرار

نواز الدین صدیقی نے ایک حالیہ انٹرویو میں بھارتی فلم انڈسٹری میں جلد کے رنگ کی وجہ سے امتیازی سلوک کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالی وڈ میں اقربا پروری سے زیادہ نسل پرستی پائی جاتی ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے نواز الدین صدیقی نے کہا کہ میں نے کئی سالوں تک نسل پرستی کے خلاف جنگ لڑی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : بڑی مشکلوں سے فلم انڈسٹری میں کام کرنے کا موقع ملا

انہوں نے کہا کہ مجھے کئی سالوں تک فلموں میں کاسٹ کرنے سے اس لیے منع کردیا گیا کہ میرا قد چھوٹا ہے اور میں الگ نظر آتا ہوں ، حالانکہ میں اب شکایت نہیں کر سکتا لیکن بہت سے دوسرے بہترین اداکار ہیں جو اس قسم کے تعصب کا شکار ہوتے ہیں۔

نواز الدین صدیقی رئیس، بجرنگی بھائی جان، گینگ آف واصی پور سمیت لاتعداد فلموں اور کئی مشہور ویب سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close