انٹرٹینمنٹ
چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والے اداکار ماجد جہانگیر مالی امداد کے لیے سڑک پر آگئے
شہرہ آفاق مذاحیہ ڈرامہ ’ففٹی ففٹی‘ میں کردار ادا کرنے والے ماجد جہانگیر فالج کے مریض ہیں ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے فنی خدمات کے اعتراف میں مجھے تمغہ امتیاز سے ضرور نوازا ہے لیکن مالی امداد نہیں کی
ماجد جہانگیر نے کہا کہ چھ سال سے فالج ہوا ہے کچھ نہیں کرسکتا، گورنر سندھ نے مالی امداد کا اعلان کیا لیکن کچھ نہیں ہوا، وزیر اعظم عمران خان اور صدرِ پاکستان سے مالی امداد کرنے کی اپیل ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : قومی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ عائشہ عمرکا فوٹو شوٹ وائرل
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اداکاروں کے فنڈ سے ماہانہ وظیفہ لگانے کا اعلان کیا جائے۔