مادھوری ڈکشٹ نے شادی شدہ زندگی کو جادوئی قرار دے دیا
بالی ووڈ: مادھوری ڈکشٹ نے اپنی شادی شدہ زندگی کے 22 سالوں کو جادوئی قرار دے دیا
مادھوری ڈکشٹ نے اپنی شادی کی 22ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے جوکہ مادھوری اور اُن کے شوہر کی مختلف تصاویر کی مدد سے بنائی گئی ہے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمارے ساتھ کے جادوئی 22 سال۔‘
دوسری جانب مادھوری کے شوہر ڈاکٹر سریرام مادھونین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وہی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ اہلیہ کے لیے محبت بھرا کیپشن بھی لکھا۔
View this post on Instagram
مادھوری کے شوہر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اہلیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’جب آپ کی زندگی خوبصورت گُز رہی ہو تو وقت ہوا کی طرح تیز گُزرتا ہے اور میں نے گزشتہ 22 خوبصورت سالوں کے بارے میں ایسا ہی محسوس کیا ہے جو میں نے آپ کے ساتھ گزارے ہیں۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’ہم جہاں بھی رہے وہاں ہم نے حیرت انگیر وقت گُزارا اور مل کر ایک پیارا گھر بنایا۔
آخر میں اُنہوں نے لکھا کہ ’اس دُنیا کی سب سے خوبصورت شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔‘
مادھوری ڈکشٹ نے 17 اکتوبر 1999 کو ڈاکٹر سریرام مادھونین سے شادی کی تھی اور اس جوڑی کے دو بچے ہیں۔