انٹرٹینمنٹ
حسد کرنے والے مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں: عائشہ عمر
کسی کی جلن میں اس کا پیار بھی چھپا ہوتا ہے، زندگی میں اچھے اور برے فیصلے بھی ہوجاتے ہیں اور اس کا اعتراف کرنا ہی اصل بہادری ہے ۔
اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ وہ اداکاری، گلوکاری ،ماڈلنگ اور کمپیئرنگ سب کام کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بہت باتیں کرنے کو دل چاہتا ہے تو کمپیئرنگ کرنے لگتی ہوں اور جب موسیقی کے رنگ بکھیرنے کو جی چاہتا ہے تو گانا شروع کر دیتی ہوں،لیکن اب میری ساری توجہ فلموں اور ڈراموں پر ہوگی۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حسد کرنے والے مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں کیونکہ جلن میں پیار بھی چھپا ہوتا ہے میں لوگوں کی مثبت تنقید کو انجوائے کرتی ہوں۔