فلم ’رسٹ‘ کے سیٹ پر بندوق چلنے سے حادثاتی قتل
امریکا :ریاست نیو میکسیکو میں ایک ہالی وڈ فلم ’رسٹ‘ کے سیٹ پر اداکار ایلک بالڈون نے حادثاتی طور پر فلم میں استعمال ہونے والی بندوق (پروپ گن) سے فائرنگ کر کے ایک خاتون کو ہلاک جبکہ ایک شخص کو زخمی
نیو میکسیکو کی پولیس کے مطابق اداکار بالڈون نے 19 ویں صدی کے ایک مغربی کردار ’رسٹ‘ پر عکس بندی کے دوران اس بندوق سے فائرنگ کی تھی۔
ان کی فائرنگ سے اس فلم کی ڈائریکٹر فوٹوگرافی ہیلینا ہچنز کو گولیاں لگیں انھیں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔ اس فائرنگ میں زخمی ہونے والے فلم کے ڈائریکٹر کا ہنگامی بنیادوں پر علاج جاری ہے۔
اداکار بالڈون نے امریکی خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ بنا بارود کے گولیاں فائر کرنے میں غلطی سرزد ہوئی۔
42 برس کی ہیلینا ہچنز اس فلم میں بطور ڈائریکٹر فوٹو گرافی کام کر رہی تھیں۔ فلم کے ڈائریکٹر 48 برس کے جوئل سوزا زخمی ہونے کے بعد ابھی زیر علاج ہیں۔
فلم بنانے کے لیے مشہور مقام بونینزا کریک رینچ میں پیش آنے والے واقعے کی پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ تاہم ابھی تک پولیس نے باقاعدہ کوئی مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔
اے ایف پی کو سانٹا فے شیرف کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اداکار ایلک بالڈون نے تفتیش کاروں کو اس واقعے کی تفصیلات بتائی ہیں۔
وہ رضاکارانہ طور پر پولیس کے پاس آئے اور پھر تفصیلات بتانے کے بعد وہاں سے چلے گئے۔
یہ بھی پڑ ھیں : کس امریکی ریاست میں جیتنے والے صدارتی انتخاب ہارتے ہیں
اس کی اپنی ذاتی ویب سائٹ کے مطابق ہیلینا ہچنز کا تعلق یوکرین سے ہے اور وہ آرکٹک سرکل میں سویت یونین کے ایک فوجی اڈے پر رہتی رہی ہیں۔
انھوں نے یوکرین کے دارالحکومت کیوو سے صحافت میں تعلیم حاصل کی جبکہ لاس اینجلس سے فلم سے متعلق تعلیم حاصل کی۔ انھیں امریکہ کے ایک میگزین سائن میٹوگرافر نے سنہ 2019 میں رائزنگ سٹار قرار دیا تھا۔
سنہ 2020 میں ایڈم ایجبٹ مورٹیمر کی بنائی گئی ایکشن والی فلم ’آرکنیمی‘ میں انھوں نے بطور ڈائریکٹر فوٹو گرافی کام کیا تھا۔
ایڈم مورٹیمر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ ہلینا کی موت پر بہت افسردہ ہیں اور بہت غصے میں بھی کہ فلم سیٹ پر بھی یہ سب ہو سکتا ہے۔
انٹرنیشنل سائن میٹاگرافر گیولڈ کا کہنا تھا کہ ہیلینا ہیچنز کی موت کی خبر سے بہت صدمہ ہوا اور یہ بہت بڑا نقصان ہے۔
گیولڈ کے صدر جان لنڈلے اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ریبیکا رہنے کا کہنا تھا کہ ابھی تفصیلات واضح نہیں ہیں مگر ہم مزید معلومات کے لیے کوشاں ہیں اور ہم اس افسوسناک واقعے کی مکمل تحقیقات کے حق میں ہیں۔
پولیس کے مطابق فلم کے سیٹ پر فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بونینزا کریک رینچ پر پہنچ گئی تھی۔