سہہ پہر کو میں ٹرین میں اکیلی سفر کررہی تھی، ایک نشئی میری طرف بڑھا، معروف بھارتی اداکارہ نے شرمناک ترین واقعہ سنا دیا
ممبئی: انسان کو زندگی میں بعض اوقات ایسے واقعات کا سامنا کرنا پڑتاہے جن کی وجہ سے وہ چاہتے ہوئے بھی اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکتے، ایسا ہی کچھ بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کیساتھ ہوا اور اداکارہ نے اپنی چھتری نکالی اور موصوف کی پٹائی کر ڈالی۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ’ڈی این اے‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں سوار ابھاسکر نے انکشاف کیا کہ ”میں نے ممبئی میں کسی کو چھتری سے بھی پیٹ ڈالا تھا، میں ٹرین میں اکیلی تھی، یہ ممبئی میں میرا پہلا سال تھا اور چیک وصول کرنے کہیں جا رہی تھی، فرسٹ کلاس کمپارٹمنٹ میں تھی اور سہہ پہر کے بعد کا وقت تھا جس کی وجہ سے یہ خالی تھا۔
ایک نشئی اس کمپارٹمنٹ میں گھس آیا اور جب نے مڑ کر دیکھاتو وہ شخص مشت زندگی کررہاتھا، ایک لمحے کے لیے میں گھبراگئی لیکن اگلے ہی لمحے مجھے احسا س ہوا کہ کیا ہورہاہے ، میں نے اس پر چیخناشروع ہوگئی اور چھتری نکال کر اسی کیساتھ پٹائی شروع کردی۔میں نے اس کے کالرسے اسے پکڑنے کی کوشش کی کیونکہ مجھے معلوم تھا کہ جیسے ہی ٹرین رکی تو یہ بھاگ جائے گا ، مجھے معلوم تھا کہ تب ہی پولیس کے حوالے کرسکتی ہوں جب اسے پکڑ کر رکھوں ، لیکن جیسے ہی ٹرین آہستہ ہوئی تو اسے احساس ہوا کہ میں نے پکڑرکھاہے تو اس نے چھلانگ لگائی اور ڈبے کے دوسرے حصے میں جا پہنچا“۔