انٹرٹینمنٹ

عدالت نے آریان کے ریمانڈ میں مزید 9 دن کی توسیع کردی

 بولی وڈ : آریان خان کے عدالتی ریمانڈ میں 30 اکتوبر تک توسیع

آریان خان کا 14 دن کا عدالتی ریمانڈ 21 اکتوبر کو مکمل ہوا تھا، جس پر عدالت نے ان کے ریمانڈ میں مزید 9 دن کی توسیع کردی۔

آریان خان سمیت دیگر 8 ملزمان کا ریمانڈ مکمل ہونے پر خصوصی عدالت نے ان کے ریمانڈ میں 9 دن کی توسیع کردی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آریان خان سمیت دیگر 8 ملزمان کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا تھا اور نہ ہی انہیں ویڈیو کال کے ذریعے ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔

قانون کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کا ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت نے ان کے ریمانڈ میں 9 دن کی توسیع کرتےہوئے انہیں 30 اکتوبر تک عدالتی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا۔

عام طور پر بھارتی عدالتیں ریمانڈ ختم ہونے پر دوبارہ بھی 14 دن کی توسیع کرتی ہیں لیکن نومبر کے آغاز میں عدالتی چھٹیاں ہونے کی وجہ سے آریان خان سمیت دیگر ملزمان کے ریمانڈ میں 9 دن کا اضافہ کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close