شاہ رخ خان کی مینیجر بھی مشکل میں پڑ گئیں
آریان کیس میں شاہ رخ خان کی مینیجر پوجا دادلانی بھی کروز شپ کیس میں این سی بی کی نظروں میں آگئیں۔
منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کا کیس ممبئی ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے
نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی نئی رپورٹس بتاتی ہیں کہ شاہ رخ کی مینیجر اسٹار کِڈ کو بچانے کیلئے سر توڑ کوشش کررہی ہیں۔
شاہ رخ خان کی مینیجر پوجا دادلانی قانونی محاذوں پر شاہ رخ خان کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں، اب آریان کیس میں بھی وہ پیش پیش ہیں۔
این سی بی نے پوجا دادلانی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ تفتیش کو متاثر کرنے کے لیے تمام حربے استعمال کر رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ این سی بی نے ایک بار پھر آریان کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی ہے، اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ 23 سالہ نوجوان صرف منشیات کا استعمال ہی نہیں کرتا بلکہ منشیات کی غیر قانونی تجارت میں بھی ملوث ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان توقعات کے برعکس زیادہ طویل عرصے تک آرتھر روڈ میں قید رہ سکتے ہیں۔