اداکارہ وینا ملک کا ٹوئٹراکاؤنٹ کوئی اور استعمال کر رہا ہے
اداکارہ وینا کا کہنا ہے کہ ٹویٹس میں سوچ تو میری ہوتی ہیں لیکن الفاظ کسی اور کے ہوتے ہیں۔
وینا ملک کا کہنا ہے کہ مجھے اردو اتنی اچھی طرح سے لکھنی نہیں آتی ۔ متنازعہ ٹویٹ کی وجہ سے ادا کا رہ وینا ملک بڑی مشکل میں پھنس گئیں۔
ٹوئٹر پر ادا کا رہ وینا ملک سےمتعلق ایک ٹرینڈ چل رہا ہے، جس کی وجہ ایک ویڈیو ہے۔ وینا ملک نے نجی ٹی وی کےایک پروگرام میں شرکت کی، جس کا ایک کلپ سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔
میزبان نے جب وینا سے سوال کیا کہ آپ کی ٹویٹس کون لکھتا ہے؟ جس کے جواب میں وینا کا کہنا تھا کہ ٹویٹس میں سوچ تو میری ہوتی ہیں لیکن الفاظ کسی اور کے ہوتے ہیں۔
یعنی اداکارہ وینا ملک کا ٹوئٹراکاؤنٹ کوئی اور استعمال کر رہا ہے،انھوں نے خود اس بات کا اعتراف بھی کرلیا۔
میزبان نے مزید پوچھا کہ یہ الفاظ لکھتا کون ہے؟ اس پر وینا ملک نے کہا کہ اندازہ لگاتے رہیں، مجھے اردو اتنی اچھی طرح سےلکھنی نہیں آتی۔ جس پر میزبان نے پوچھا کہ ٹویٹ آپ نہیں کر رہیں؟ تو وینا ملک کہنے لگیں کہ ٹویٹ میں ہی کر رہی ہوں۔
میزبان نے ایک اور ٹویٹ کا ذکرکیا،” آپ نے کہا کہ عظمت سعید شیخ کو حدیبیہ کی انکوائری کرنی چاہیے۔” تاہم وینا حدیبیہ اور عظمت سعید شیخ سے لاعلم نکلیں، انھیں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ یہ ٹویٹ اُنھوں نے کب کی۔ اس کلپ کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انھیں آڑے ہاتھوں لیا، اور خوب تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔