انٹرٹینمنٹ

شرمین عبید چنائے کی ’اے گرل ان دی ریور‘ نے رابرٹ کینیڈی ایوارڈ جیت لیا

واشنگٹن: شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ’اے گرل ان دی ریور‘ نے 49 ویں سالانہ رابرٹ ایف کینیڈی ایوارڈ میں بیسٹ انٹرنیشنل ٹیلیوژن ایوارڈ جیت لیا۔ رابرٹ ایف کینیڈی ایوارڈ کی باقاعدہ تقریب 23 مئی کو واشنگٹن ڈی میں سجائے جائے گی جہاں مختلف کیٹیگریز میں جیتنے والے افراد کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا جبکہ شرمین عبید چنائے کو بھی اسی تقریب میں ایوارڈ دیا جائے گا جو کہ بین الاقوامی ٹی وی کیٹیگری میں ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی ہیں۔ رواں سال شامی تنازعہ، غربت، مہاجرین، نایاب مقامی آبادیاں اور پانی کے بحران جیسے موضوعات کو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ” اے گرل ان دی ریور” کی کہانی ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے ہی خاندان کی جانب سے غیرت کے نام پر قتل ہونے سے بچ جاتی ہے۔ اس سے قبل اسی فلم کو آسکر اور ایلفرڈ آئی ڈیوپونٹ کولمبیا یونیورسٹی ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔ دوسری جانب شرمین عبید چنائے نے ایوارڈ سے متعلق کہا کہ رابرٹ ایف کینیڈی ایوارڈ حاصل کرنا ان کے لیے ایک اعزاز ہے، امید ہے کہ ایک دن ہم اپنی اگلی نسل کے لیے بہت انسان دوست دنیا چھوڑ کر جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سچ کہنا بالخصوص ایک ایسی دنیا میں بہت مشکل امر ہے جہاں صحافیوں کو مسلسل ہراساں کرکے انہیں چپ رہنے پر مجبور کیا جاتا ہے لیکن امید ہے کہ وہ سب کو متاثر کرنے والی اہم داستانیں بیان کرتی رہیں گی۔
 واضح رہے کہ رابرٹ ایف کینیڈی جرنلزم ایوارڈ کا اجرا دسمبر 1968 میں صحافیوں کے ایک گروہ نے شروع کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close