آن لائن پلیٹ فارمز بے کار شوز کو نشرکرنے کے لیے اچھی جگہ ہے
معروف بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی کا ویب سیریز میں کام نہ کرنے کا فیصلہ
نوازالدین صدیقی نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ آن لائن پلیٹ فارمز بے کار شوزکو نشرکرنے کے لیے اچھی جگہ ہیں۔
نوازالدین نے بھارت میں تیزی سے بڑھتی ہوئی اسٹریمنگ مارکیٹ کے لیے بنائی جانے والی پروڈکشنز میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہو ں نے کہا کہ ہمارے پاس یا تو ایسے شوز ہیں جو دیکھنے کے لائق نہیں ہیں یا ایسے شوز ہیں جن کے سیکوئلز میں مزید دکھانے کے لیے کچھ نہیں بچتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بڑے پروڈکشن ہاؤسز اور اداکاروں کے لیے ’دھندا‘ بن گیا ہے بالی ووڈ میں بڑے فلم سازوں نے او ٹی ٹی فیلڈ میں تمام بڑے ناموں کے ساتھ منافع بخش سودے کر لیے ہیں اور پروڈیوسرز کو لامحدود مواد تیار کرنے کے لیے بھاری رقم ملتی ہے۔‘
اداکار کا کہنا ہے کہ ’ انہوں نے اپنی مشہور ویب سیریز سیکرڈ گیمز میں کام کرتے ہوئے ڈیجیٹل میڈیم کے لیےجو جوش و خروش اور چیلنج محسوس کیا تھا وہ اب ختم ہوگیا ہے۔
مزید کہا کہ جب وہ خود اب آن لائن نشر ہونے والے مواد کو دیکھنا برداشت نہیں کر سکتے تو اس میں کام کرنا کیسے برداشت کر سکتے ہیں؟