شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردئیے
راج کندرا کو رواں سال جولائی میں پورن فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپ پر چلانے کے لیے گرفتار کیا گیا تھا
گرفتاری سے قبل راج کندرا اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فعال تھے اوراپنی بیوی شلپا شیٹھی کے ساتھ مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتے تھے
ان ویڈیوز کی وجہ سے راج کندرا اپنے فالوورز کے درمیان بے حد مقبول تھے۔ تقریباً دو ماہ تک جیل میں بند رہنے کے بعد راج کندرا کو 21 ستمبر کو ضمانت پر رہائی ملی تھی اور جب سے وہ نہ تو سوشل میڈیا پر فعال نظر آئے اور نہ ہی عوامی مقامات پر نظر آئے۔
یہ بھی پڑ ھیں : داعش کی جانب سے کراچی میں موبائل ایپلیکشن کے ذریعے لڑکیوں کی برین واشنگ کا انکشاف
حالانکہ جس دوران وہ جیل میں تھے شلپا شیٹھی بھی سوشل میڈیا استعمال نہیں کررہی تھیں لیکن بعد میں انہوں نے لوگوں سے جڑے رہنے کا فیصلہ کیا اور اپنے خیالات سوشل میڈیا کے ذریعے ہی لوگوں تک پہنچائے۔
لیکن راج کندرا اس تمام عرصے میں سوشل میڈیا پر خاموش ہی تھے اور اب ایسا لگ رہا ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق راج کندرا نے اپنا ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا ہے۔