انٹرٹینمنٹ

مجھے موٹروے سے بہت ڈر لگتا ہے : زویا ناصر

 اداکارہ زویا ناصر نے انکشاف کیا کہ موٹروے سے میری والدہ کو تین بار اغوا کیا جاچکا ہے۔

زویا ناصر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اپنے کیرئیر سمیت ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی۔

زویا نے حال ہی پیش آنے والے واقعے سے متعلق بتایا کہ حال ہی میں شوٹنگ سے واپسی پر ہماری گاڑی ڈاکوؤں نے لوٹی

زویا نے بتایا کہ کچھ روز قبل شوٹنگ سے واپس آرہی تھی اور میں کراچی کے علاقے تین تلوار پر تھی جب کہ میرے ساتھ ساتھی اداکارہ تارہ محمود تھیں، اس دوران ہماری گاڑی ڈاکوؤں نے روک لی۔

اداکارہ نے کہا کہ ڈاکوؤں نے گاڑی کا دروازہ کھول کر سامان مانگا، مجھے اس وقت کچھ سمجھ نہیں آیا، میں گاڑی سے نکل کر بھاگی اور چیخنے لگی جو کہ بہت بیوقوفانہ عمل تھا، اس وقت اس ڈاکو کے پاس پستول نہیں تھی، اسی لیے میں بچ گئی۔

زویا نے کہا کہ مجھے موٹروے سے بہت ڈر لگتا ہے کیونکہ میری والدہ کو اُس وقت 3 بار گاڑی سمیت موٹروے سے اغوا کیا گیا جب وہ ایم پی اے تھیں، ڈاکو انہیں گاڑی میں بٹھا کر سنسان علاقے میں لے جاتے تھے، اور وہیں چھوڑ دیتے تھے جب کہ خوش قسمتی سے تینوں مرتبہ گاڑی بازیاب کرالی گئی۔

اداکارہ زویا ناصر کی والدہ آمنہ الفت  2008 میں پنجاب سے رکن صوبائی اسمبلی رہ چکی ہیں۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close