انٹرٹینمنٹ

والدین کو فلموں میں بولڈ کردار کرتا دیکھ کر بہت برا محسوس ہوتا تھا

والدہ کی فلم  ’کلیوگ‘ دیکھی تو لگا جسے وہ کوئی فحش فلموں کی ویب سائٹ چلاتی ہیں۔

سارہ علی خان کا  کہنا ہے کہ جب والدین کو ان فلموں کے لئے ایوارڈ ملا تو باتیں سمجھ  میں آئیں تھیں۔

اداکارہ نے بتایا ہے کہ انہیں ایسا لگتا تھا کہ ان کی والدہ فحش فلموں کی ویب سائٹ چلاتی ہیں۔

اداکارہ سارہ علی خان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو والدین کو فلموں میں بولڈ کردار کرتا دیکھ کر بہت برا محسوس ہوتا تھا۔

سارہ علی خان نے بتایا ہے کہ انہوں نے جب اپنی والدہ امریتا سنگھ کی فلم ’کلیوگ‘ دیکھی تو لگا جسے وہ کوئی فحش فلموں کی ویب سائٹ چلاتی ہیں۔

والد سیف علی خان کے حوالے سے سارہ نے بتایا کہ فلم ’اومکارا‘ دیکھی تو محسوس ہوا کہ والد نے کس قدر گندی زبان استعمال کی ہے لیکن جب والدین کو ان فلموں کے لئے ایوارڈ ملا تو باتیں سمجھ میں آئیں تھیں۔

سارہ نے اپنے والدین کی علیحدگی کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے والدین کی طلاق ہونے پر انہیں کوئی تکلیف نہیں ہوئی تھی، کیوں کہ وہ اپنے گھر کے معاملات سے بخوبی آگاہ تھیں اور کم عمری میں ہی سمجھدار بن گئی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close