انٹرٹینمنٹ

سمیر وانکھنڈے پر سنگین الزامات ، شاہ رخ کو بڑا دھچکا لگ گیا

ممبئی : مہاشٹرا کے وزیر نواب ملک نے آریان خان کے اغوا کا منصوبہ بے نقاب کردیا

ممبئی میں مہاشٹرا کے وزیر نواب ملک نے این سی بی زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھنڈے پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آریان خان کے اغواء کے منصوبے کا حصہ تھے ۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق رپورٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے نواب ملک کا کہنا تھا کہ بی جے پی کے لیڈر موہت بھارتیہ اس منصوبے کے ماسٹر مائنڈ تھے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وانکھنڈے نے بھارتیہ سے اوشی وارہ کے نواحی علاقے میں واقع قبرستان میں ملاقات کی تھی ۔ نواب ملک کی جانب سے منشیات کیس کو جعلی قرار دیتے ہوئے اسے قبل بھی سمیر وانکھنڈے پر سنگین الزامات عائد کیئے گئے تھے ۔

اب انہوں نے کہاہے کہ سمندری جہاز کی ٹکٹ آریان خان نے نہیں خریدی تھی بلکہ پراتک گبا اور عامر فرنیچر والا اسے جہاز پر لے گئے تھے ، یہ اغواءاور تاوان کا معاملہ ہے ، اس منصوبے کا ماسٹر مائنڈ موہت بھارتیہ ہے جو کہ تاوان کی مانگنے میں سمیر وانکھنڈے کا پارٹنر تھا ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گیل آخری مرتبہ بیٹنگ کر کے واپس پویلین لوٹتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ موہت اور بھارتیہ اوشی وارہ کے قبرستان میں سات اکتوبر کو ملے تھے ، جس کے بعد وانکھنڈے گھبرا گیا اور اس نے پولیس کو شکایت درج کی کہ اس کا پیچھا کیا جارہاہے ، وہ خوش قسمت تھا کہ قریبی سی سی ٹی وی کیمرہ نہیں چل رہا تھا اور ہمیں اس کی فوٹیج نہیں مل سکی ۔

نواب ملک کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیاہے جب بی جے پی کے لیڈر موہت بھارتیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ سنیل پاٹیل جس کا تعلق این سی پی لیڈرز کے ساتھ ہے ، مبینہ طور پر اس سنسنی کیس کا ماسٹرمائنڈ ہے ۔

موہت بھارتیہ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ سنیل پاٹیل جس کا تعلق دھولے سے ہے ، اس کے نیشنلسٹ کانگرس پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور ان کا پہلے سے ریو پارٹی پر ہونے والی کا علم تھا ، جس پر بعدازاں این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھنڈے نے ریڈ ماری ۔

کرس گیل کی ریٹائرمنٹ ، شاہد آفریدی کا عظیم بلے باز کو شاندار خراج تحسین نواب ملک نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وانکھنڈے کی نجی فوج کی سچ سے توجہ ہٹانے کی ایک ناکام کوشش تھی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close