مادھوی نے فلموں میں فحش سین ریکارڈ کرانے سے ہمیشہ کیلئے توبہ کرلی
ممبئی: مادھوری کا شمار بالی ووڈ کی صف اول کی ادکاراﺅں میں ہوتاہے اور انہوں نے اپنے کریئر میں انتہائی شاندار فلموں میں کام کر کے تاریخ میں اپنا نام بنایا تاہم آج وہ اپنی 50ویں سالگرہ منا رہی ہے لیکن انہیں کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ بوڑھی ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مادھوری اس وقت سب سے زیادہ خبروں کی زینت بنیں جب انہو ں نے 1988 میں ریلیز ہونے والی فلم دیاوان‘ میں اپنے سے 21سال بڑے اداکار ونود کھنہ کے ساتھ ’بوس و کنار ‘کا سین عکسبند کروایا تھا ،اس وقت ونود کھنہ کی عمر 42سال تھی جبکہ مادھوری صرف 21سال کی تھیں ،اس سین پر کافی تنقید ہوئی تھی بلکہ اسے فلمی دنیا میں انتہائی فحش سین بھی قرار دیا گیا تھا۔
اس فلم کے ڈرائریکٹر فیروز خان تھے جو کہ ونود کھنہ کے بہترین دوستوں میں بھیگنے جاتے تھے، مادھوری نے اس فلم میں سے یہ سین نکلوانے کیلئے جدو جہد بھی کی اور وہ اس حوالے سے قانونی چارہ جوئی کا بھی ارادہ رکھتی تھیں لیکن فیروز خان کے ساتھ کیے گئے وعدے کے باعث وہ ایسا کوئی بھی قدم اٹھانے میں کامیاب نہیں ہو پائیں اور یہ سین فلم میں سے نہیں نکالا گیا۔
دیاوان کی ریلیز کے بعد مادھوری نے کئی بار یہ انکشاف کیا انہیں فلم مین یہ سین کرنے کا انتہائی افسوس ہے۔ 1993 میں انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ "مجھے افسوس ہے کہ میں نے ‘دیاوان’ میں یہ سین کیا لیکن جب آپ نئے ہوتے ہو تو نہیں جانتے ہو کہ ڈائریکٹر کو کسی سین کے لئے نہ بھی کہا جا سکتا ہے۔ 2011 میں ایک رپورٹ شائع ہوئی تھی جس میں مادھوری نے کہا تھا کہ انہیں وہ سین نہیں کرنا چاہئے تھا، فلم دیکھنے کے بعد مجھے حیرت تھی کہ میں نے یہ سین کیوں کیا، اس فلم میں کوئی بھی ضرورت نہیں تھی اس کے بعد میں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ کبھی بھی اس طرح کے سین نہیں کروں گی۔