انٹرٹینمنٹ

ملائکہ اور ارباز کی طلاق کی وجوہات اب سامنے آئی

ملائکہ اروڑا نے ارباز خان کو ان کی بیوفائی کی بناء پر چھوڑا تھا ، بھارتی اخبار کا دعویٰ

ملائکہ اروڑا کی شادی کے انیس سال بعد طلاق کی خبروں نے مداحوں کو حیران کردیا تھا ۔

اداکار ارباز خان سے ان  کی اہلیہ ملائکہ اروڑا نے طلاق کیوں لی وجوہات سامنے آگئیں ۔

دونوں نے اپنی راہیں 19 سالہ رفاقت کے بعد جدا کرلیں دونوں ایک بیٹے  کے والدین بھی بنے لیکن اس اچانک طلاق کی وجوہات اب سامنے آئی ہیں ۔

کیونکہ دونوں کی طرف سے کسی قسم کا کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا تھا اور نہ ہی میڈیا پر انہوں نے طلاق کے حوالے سے کوئی بات کی تھی ۔

طلاق کے کئی سال بعد ایک بھارتی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ ملائکہ اروڑا نے ارباز خان کو ان کی بیوفائی کی بناء پر چھوڑا تھا کیونکہ وہ ملائکہ اروڑا سے دور رہنے لگے تھے ۔بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ ارباز خان ملائکہ اروڑا کی بجائے اپنی گرل فرینڈ جارجیا کے ساتھ راہ ورسم بڑھانے اور مستقبل کے خواب دیکھنے لگ گئے تھے جس سے دلبرداشتہ ہوکر ملائکہ اروڑا نے ارباز خان سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ۔

بھارتی اخبار کا دعویٰ اس وقت سچ ہوتا نظر آیا جب ارباز خان اور ان کی گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی مالدیپ میں ایک ساتھ نظر آئے ۔

ذرائع کے مطابق ارباز خان اور جارجیا اینڈریانی ان دنوں مالدیپ میں چھٹیاں منانے گئے ہوئے ہیں ۔ ارباز خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں دونوں کو خاصے رومانٹک موڈ میں ایکدوسرے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ارباز خان اور جارجیا اینڈریانی مستقبل قریب میں شادی کا فیصلہ کرچکے ہیں ۔ ارباز خان اور جارجیا اس وقت کئی پراجیکٹس پر اکٹھے کام بھی کررہے ہیں ۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close