لباس کی وجہ سے گلا گُھٹ گیا، مرنے سے بال بال بچی
لباس کی وجہ سے گلے میں موجود ہار نے گلے کو دبا دیا تھا ۔
نورا فتیحی نے فلم میں ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران بال بال بچ جانے کا انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نورا فتیحی نے بتایا کہ گانے کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے جو لباس زیب تن کیا تھا اس کی وجہ سے ان کا گلا گُھٹ گیا تھا۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران نورا فتیحی نے بتایا کہ ستیامیوا جیاتے 2 کے گیت ’کوسو کوسو‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ مصیبت میں آگئی تھیں۔
ان کا بتانا تھا کہ اس گانے کے لیے انہوں نے جو لباس پہنا اس کی وجہ سے گلے میں موجود ہار نے ان کے گلے کو دبادیا۔
نورا نے یہ بھی بتایا کہ جب شوٹنگ ختم ہوئی اور انہوں نے جب اپنا کاسچیوم تبدیل کیا تو ان کے گلے پر اس ہار کے نشان تھے۔
سلیبریٹی کے مطابق اس دوران اُن کا گلا گُھٹنے سے بچا تھا، کیونکہ انہوں نے اس ڈریس کو پہنچ کر 6 گھنٹوں تک شوٹنگ میں حصہ لیا تھا۔
ساتھ میں نورا فتیحی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کا یہ تجربہ انتہائی خراب رہا تھا۔