انٹرٹینمنٹ

کانز فلمی میلہ، ایشوریہ کے 15 برس، کل ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیریں گی

پیرس: 70ویں سالانہ کانز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا میلہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی تمام تر جگمگاہٹ اور رعنائیوں کے ساتھ شروع ہوگیا، افتتاحی روز بالی وڈ اداکارہ دپیکا پدوکون سمیت جولیئن مور، ایلی فیننگ، وِل سمتھ، جسیکا چیسٹیئن ،للِی روز ڈیپ، اوما تھرمین، بیلا ہدید،ماریئن کورٹیلارڈ،پیڈرو ایلموڈور،پارک چیک وورک اور گیبریل یررڈجیسے نامور فنکاروں و ماڈلز اور ہدایت کار ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئے۔
اس سال کا میلہ ایشوریہ رائے کیلئے بہت خاص ہے جہاں شرکت کے ان کے 15سال مکمل ہو رہے ہیں۔ بالی وڈ اداکارہ کل ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیریں گی۔ 2002ءمیں ایشوریہ رائے نے بچّن پہلی بار کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی تھی جب وہ بالی وڈ میں شہرت کی بلندیوں پر تھیں۔ دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں شمار ہونے والی اداکارہ ایشوریہ رائے بچّن پہلی بارکانز فلم فیسٹیول میں اپنی فلم ”دیو داس“ کی تشہیر لئے پہنچی تھیں۔ اس موقع پر شاہ رخ خان اور سنجے لیلا بھنسالی ان کے ساتھ نظر آئے۔
17مئی سے 288مئی تک جاری رہنے والے فیسٹیول میں کل 25فلموں کے درمیان کڑے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے جس میں ہر روز کسی نہ کسی فلم کا پریمیئر ہوگا اور اس کی فلم اسٹار کاسٹ اپنے مداحوں کے سامنے ہوگی۔ پہلے روز فلم ”ازمائلز گھوسٹ“ کا پریمیئر ہوا اور اس فلم کے فنکاروں نے ریڈ کارپٹ پر فوٹو گرافروں کو پوز دیئے۔ 12 دن تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں اداکاروں، ہدایت کاروں اور موسیقاروں سمیت فلمز سے جڑے دیگر افراد بھی شریک ہوں گے جبکہ بہترین کام کرنے والے فنکاروں کو ایوارڈز سے بھی نوازا جائے گا۔ فلم فیسٹیول کے موقع پر پیرس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close