انٹرٹینمنٹ
میری تصاویر کو حذف کردیا جائے، ورنہ قانونی کارروائی کروں گی
اداکارہ حمائمہ ملک کی جعلی تصاویر پھیلانے والوں کو وارننگ
اداکارہ نے کہا کہ میری تصاویر کو حذف کردیا جائے، ورنہ قانونی کارروائی کروں گی۔
اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنی جعلی تصاویر پھیلانے والے سوشل میڈیا پیجز کو قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی۔
اداکارہ حمائمہ ملک کی انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میری کچھ تصاویر بیہودہ انداز میں ایڈٹ کرکے انٹرنیٹ پر پھیلائی جارہی ہیں۔
حمائمہ نے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک حرکت ہے، کوئی ایسا کیسے کرسکتا ہے؟
اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر موجود اپنے فین پیجز سے درخواست کی گئی کہ برائے مہربانی ان تصاویر کو حذف کردیا جائے، ورنہ میں اس کے خلاف قانونی کارروائی کروں گی۔