انٹرٹینمنٹ

اداکارہ برٹنی اسپیئرز جلد رشتہ ازدواج میں بندھ جانے کی خواہاں

اپنی زندگی پر تقریبا 14 سال بعد ’اختیار‘ ملنے کے بعد امریکی گلوکارہ و اداکارہ برٹنی اسپیئرز نے جلد شادی کرنے پر غور کرنا شروع کردیا۔

برٹنی اسپیئرز کی ’سرپرستی‘ 12 نومبر کو ختم کی گئی تھی، وہ فروری 2008 سے والد سمیت دیگر افراد کی ’سرپرستی‘ میں ایک طرح سے قیدی کی زندگی گزارنے پر مجبور تھیں۔

پیپلز میگزین‘ نے ذرائع سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ برٹنی اسپیئرز ان دنوں شادی کی تقریبات کے لیے مختلف مقامات پر غور کر رہی ہیں، کیوں کہ اب وہ جلد سے جلد رشتہ ازدواج میں بندھ جانے کی خواہاں ہیں۔

رپورٹ میں گلوکارہ کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیا گیا کہ برٹنی اسپیئرز ’سرپرستی‘ ختم ہونے سے قبل ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونا چاہتی تھیں مگر ایسا نہ ہوسکا لیکن اب وہ جلد پیا گھر سدھار جانا چاہتی ہیں۔

رپورٹ میں برٹنی اسپیئرز کے منگیتر سام اصغری کے حوالے سے بھی بتایا گیا کہ وہ بھی جلد شادی کرنے کے بیانات دے چکے ہیں۔

رپورٹ میں واضح نہیں کیا گیا گیا کہ جوڑا کب تک شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا، تاہم خیال کیا جا رہے کہ دونون تین مہینے کے اندر ہی نئی زندگی کا آغاز کریں گے۔

دونوں نے پانچ سال تک تعلقات میں رہنے کے بعد رواں برس ستمبر میں منگنی کی تھی اور دونوں نے سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے اس کی تصدیق کی تھی۔

سام اصغری اور برٹنی اسپیئرز کے تعلقات 2016 میں استوار ہوئے تھے اور دونوں ایک گانے میں بھی ساتھ پرفارمنس کر چکے ہیں۔

سام اصغری گلوکارہ کے فٹنیس ٹرینر بھی رہے ہیں اور ان سے متعلق اطلاعات ہیں کہ وہ ایرانی نژاد مسلم خاندان کے ہاں امریکا میں پیدا ہوئے۔

سام اصغری سے قبل برٹنی اسپیئرز نے 2004 میں اپنے بچپن کے دوست جیسن ایلن الیگزینڈر سے شادی کی تھی مگر بدقسمتی سے اسی سال دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

بعد ازاں برٹنی اسپیئرز نے گلوکار کیون فیڈرلائن سے 2004 کے آخر یں شادی کی، جن سے 2007 میں ان کی طلاق ہوگئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close