انٹرٹینمنٹ

اگر فلم میں مثبت عکاسی نہیں کر سکتے تو کم از کم انصاف تو کریں

 بالی وڈ کی نئی فلم سوریا ونشی میں مسلمانوں کو ولن دکھانے پر مہوش حیات آگ بگولہ ہوگئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے بالی وڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی فلم ’سوریا ونشی‘ میں مسلمانوں کو ولن کے طور پر دکھانے پر غصے کا اظہار کیا ہے۔

روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم سوریا ونشی میں مسلمانوں کو ولن کے طور پر دکھا کر اسلاموفوبیا کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے جس پر شدید تنقید بھی کی جارہی ہے۔

تاہم روہت شیٹھی کا کہنا ہے کہ میری پچھلی فلموں میں ہندوؤں کو ولن دکھانے پر کبھی تنقید نہیں کی گئی اور فلم میں مسلمانوں کو ولن کے طور پر پیش کرنا کسی خاص ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے۔

اداکارہ مہوش حیات کا اپنے ردِ عمل میں کہنا ہے کہ بالی وڈ کی نئی فلم سوریا ونشی اسلاموفوبیا کو بڑھاوا دے رہی ہے، یہ رجحان ہالی وڈ میں بدل رہا ہے اور مجھے امید ہے کہ سرحد کے اس پار بھی اس کی پیروی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر فلم میں مثبت عکاسی نہیں کر سکتے تو کم از کم اس طرح انصاف تو کریں جس طرح آپ مسلمانوں کو دکھاتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close