انٹرٹینمنٹ

فرانس میں تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات پر سماعت شروع

پیرس: کم کارڈیشین کے گھر پر ڈکیتی کے ملزمان کا ٹرائل شروع ہو گیا

فرانس کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات کی سماعت شروع ہو گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ کارداشیئن پیرس میں ہونے والی اس ڈکیتی میں ملوث 12 ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت کا حکم دو تفتیشی مجسٹریٹس نے دیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے جمعہ کو انکشاف کیا کہ اکتوبر 2016 میں مشہور ماڈل اور امریکن میڈیا پرسنالٹی کم کارڈیشین کے اپارٹمنٹ سے زیورات اور ہیرے لوٹنے کی واردات میں فرانس میں 12 افراد پر مقدمہ چلایا جائے گا۔

یہ فرانس میں گزشتہ 20 برسوں میں کسی انفرادی شخص کے گھر پر ہونے والی ڈکیتی کی سب سے بڑی واردات تھی اور تقریباً 60 لاکھ یورو (7 ملین ڈالر) کے زیورات انکے گھر سے لوٹے گئے تھے۔ یہ واردات اس وقت ہوئی تھی جب کم کارڈیشین پیرس فیشن ویک کے دوران ایک پرتعیش رہائش گاہ پر مقیم تھیں۔

پیرس اور جنوبی فرانس سے چار ماہ بعد گرفتار کیے گئے۔ ان مشتبہ افراد میں عمر ایٹ کھڈاشے بھی شامل ہے، جسے "اولڈ عمر” کے نام سے جانا جاتا ہے، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اس گروہ کا سرغنہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close