انٹرٹینمنٹ

تسلیم کوثر نامی خاتون نے میرے گھرکے خلاف جھوٹا دعویٰ دائر کیا

اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا نے جائیداد تنازع پر عدالت میں جواب جمع کروادیا

میرا نے اپنے گھر کے خلاف دائر دعویٰ پر سول عدالت میں جواب جمع کروا دیا۔ اداکارہ نے ندیم انور چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے جواب جمع کروایا ہے۔

انہوں نے دعویٰ میں موقف اختیار کیا ہے کہ میں پاکستان کی نامور اداکارہ ہوں۔ ڈراموں اور فلموں سے پیسہ کمایا لیکن تسلیم کوثر نامی خاتون نے میرے گھرکے خلاف جھوٹا دعویٰ دائر کیا۔

اداکارہ میرا نے کہا میں نے ڈیفنس کے علاقے میں گھر اپنے پیسوں سے خریدا۔ دعویٰ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر کی موجودگی میں دستاویزات پر دستخط کیے۔ ڈیفنس ہاؤسنگ کے ڈائریکٹر نے بھی کاغذات پر دستخط کیے۔ دعویٰ میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت میرے گھر کے خلاف دائر دعویٰ کو خارج کرنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ سول کورٹ میں تسلیم کوثر نامی خاتون نے اداکارہ میرا کے گھر کے خلاف دعوی دائر کررکھا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close