انٹرٹینمنٹ
میں نے کسی سے زیادہ توقعات رکھی ہی نہیں تھیں
اداکارہ سائرہ یوسف اپنی طلاق کے بارے میں ہونے والی قیاس آرائیوں پر بول پڑیں۔
سائرہ یوسف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے شہروز سبزواری سے علیحدگی کے بعد ان کی نجی زندگی کے بارے میں میڈیا پر ہونے والی باتوں اور مختلف قسم کی قیاس آرائیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات کا کس طرح مقابلہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے طلاق کے بعداتنا زیادہ برا محسوس نہیں کیا کیونکہ میں نے کسی سے زیادہ توقعات رکھی ہی نہیں تھیں۔
سائرہ نے بتایا کہ بہت غیر حساس طریقے کار لگا کہ جس کہانی کو آپ بار بار دکھا رہے ہیں اور صرف اپنے نمبرز اور ویوز بڑھانے کی خاطر بار بار کسی ایک انسان کا دوسرےکے ساتھ رشتہ بنا رہے ہیں‘۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ آپ کو یہ سمجھنا چاہیے کہ جس کے بارے میں آپ مسلسل بات کر رہے ہیں وہ حقیقت میں مشکل وقت سے گزر رہا ہے‘۔
سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے 2020 میں علیحدگی اختیار کر لی تھی