جیکولین فرنینڈز کی بھتہ خور کے ساتھ تصاویر لیک
بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کی سکیش چندر شیکھر نامی بھتہ خور کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں
اداکارہ جیکولین فرنینڈز کی مبینہ بھتہ خور کے ساتھ تصاویر لیک ہوگئیں جس کے بعد اُنہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں کی تصاویر آن لائن منظر عام پر آنے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز مبینہ طور پر سکیش چندر شیکھر نامی بھتہ خور سے اپنے تعلق کی وجہ سے قانونی مشکل میں پڑ سکتی ہیں۔
وائرل تصاویر میں جیکولین فرنینڈز کو بھتہ خور کے ساتھ ’مِرر سیلفی‘ لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اداکارہ اُن کے گال پر بوسہ بھی دے رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تصاویر انٹرنیٹ پر اس وقت سامنے آئیں جب جیکولین فرنینڈز نے مبینہ طور پر بھتہ خور کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلق سے انکار کیا۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تصاویر رواں سال اپریل یا مئی میں لی گئی تھیں جب چندر شیکھر عبوری ضمانت پر جیل سے باہر تھے اور دونوں چنئی میں چار بار ملے تھے۔
جیکولین فرنینڈز کے بھتہ خور کے ساتھ تعلق کی خبریں اکتوبر میں سامنے آئیں تھیں تاہم اداکارہ نے ان خبروں کی تردید کردی تھی۔
واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں جیکولین فرنینڈس کو قانون نافذ کرنے والی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹر (ای ڈی) کی جانب سے بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا تھا۔