انٹرٹینمنٹ
کنگنا رناوت نے 11 کروڑ معاوضہ طلب کرلیا، ہدایت کار پریشان
ممبئی: اداکارہ کنگنا رناوت نے ہدایت کار سے 11 کروڑ معاوضہ دینے کی ڈیمانڈ کرکے اس کے ہوش ہی اڑا دیے۔ کنگنا رناوت کی 2 فلمیں 100کروڑ کلب میں شامل ہوئی تھیں لیکن اب کنگنا کا زیادہ معاوضہ طلب کرنا کیرئیر میں مشکلات کھڑی کررہا ہے۔ ہدایت کار راجیو مینن نے اپنی فلم میں مرکزی کردار کے لیے اداکارہ کنگنا رناوت کوپیش کش کی اور کنگنا نے ہدایت کار سے 11 کروڑ معاوضہ دینے کی ڈیمانڈ کرکے اس کے ہوش ہی اڑا دیے۔