انٹرٹینمنٹ
ایسا شوہر چاہیے جو رخصت ہو کر میرے گھر آئے
مجھے گھر داماد بننے والا شوہر چاہیے، شوہر کو شادی کے بعد میرے ہی گھر میں شفٹ ہونا پڑے گا۔
بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان نے کہا ہے کہ ان کی ماں روزمرہ زندگی میں ان کی ‘تیسری آنکھ’ ہیں اس لیے ان کے ہونے والے شوہر کو رخصت ہو کر ان کے گھر آنا ہو گا۔
بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سارہ علی خان نے کہا کہ اکیلی ماں کے ساتھ رہنا زندگی کو ضرورت سے زیادہ مشکل بنا دیتا ہے اور جلد ہی حقیقی دنیا آپ کے سامنے آجاتی ہے۔
سارہ نے دوران انٹرویو مذاق میں کہا کہ ان کے ہونے والے شوہر کو شادی کے بعد ان کے ہی گھر میں شفٹ ہونا پڑے گا۔’میں کسی ایسے شخص سے شادی کروں گی جو میری ماں کے ساتھ رہ سکتا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی والدہ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گی، وہ روزمرہ کی زندگی میں ان کی تیسری آنکھ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی ماں کی مدد سے اپنی چوڑیاں اپنے لباس سے میچ کیے بغیر انٹرویو میں بھی نہیں آ سکتی۔