انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی پاکستانی شہری کیلئے لندن پہنچ گئیں

دبئی: بھارتی اور پاکستانی فنکاروں کا ایک دوسرے کے ملک میں جانے کا معاملہ تو فی الحال جمود کا شکار ہے مگر ایسا لگتا ہے کہ بھارتی حکومت کی پابندی کے باوجود بھارتی اداکارائیں پاکستانی فوٹوگرافرز کیساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔ بالی ووڈ کی ”بیبو“ کرینہ کپور کے بعد معروف بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی بھی ایک پاکستانی شہری کیلئے فوٹوشوٹ کروانے لندن جاں پہنچیں۔ شلپا شیٹھی نے پاکستانی ڈیزائنر سائرہ رضوان کے ڈیزائن کردہ دلہنوں کا لباس پہن کر ایشین ویڈنگ میگزین کیلئے فوٹوشوٹ کروایا۔

 

سائرہ رضوان کا یہ فوٹو لندن میں ہوا جو ابھی جاری ہے لیکن ان کی چند تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی ہے اور لوگ شدت سے مکمل فوٹو شوٹ سامنے آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی فنکاروں کا پاکستانیوں کے ساتھ کام کرنے کیلئے قدم آگے بڑھانا بھی خوش آئند ہے کیونکہ اس سے ناصرف دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہوں گے بلکہ پاکستان کاٹیلنٹ بھی پوری دنیا کے سامنے آئے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close