انٹرٹینمنٹ

وینا ملک کی والدہ نے سابق داماد کو عدالت میں بوتل مار دی

 عدالت میں آئے وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کو اداکارہ  کی ماں نے بوتل دے ماری۔

اسد خٹک  کو اداکارہ  کی ماں نے اس وقت  بوتل ماری جب وہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

اس وقت وینا ملک نے بھی ماں کا ساتھ دیا اور سابق شوہر اسد خٹک کو برا بھلا کہتی رہیں لیکن پھر  پولیس اہلکار اور گارڈز انہیں دور لے گئے۔

عدالت میں بچوں کی حوالگی کے  کیس میں اسد خٹک کے وکیل نے بچوں سے ملاقات نہ کروائے جانے پر شکایت کی اور کہا  آج بچوں کی ملاقات کرانی تھی،گزشتہ پیشی پر نہ لانے کی بنا پر عدالت نے جرمانہ کیا تھا۔

وینا ملک کے وکیل نے جواب میں بتایا کہ بچوں کو ملانے کا عدالت سے کوئی تحریری حکم  نہیں، ہم چاہتے بچوں کو ملوائیں لیکن بچے بیمار ہیں کراچی میں ہیں کیسے لائیں؟اسد خٹک نے بچوں سے ملاقات کرنی ہے تو گھر پر آجائیں۔عدالت نے بچوں کو والد سے ملوانے  کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بچوں کو آج نہ ملایا گیا تو تحریری آڈر دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close