سارہ خان نے ’کیدرناتھ‘ کی ایک پوسٹ شیئر کی
سارہ خان کی ڈیبیو فلم ’کیدرناتھ‘ کو آج 3 سال مکمل ہو گئے ہیں.
بھارتی اداکارہ سارہ خان نے اپنے ساتھی اداکار سُشانت سنگھ راجپوت (آنجہانی) کی یاد میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔
سارہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اُن کی پہلی فلم ’کیدرناتھ‘ کی کچھ جھلکیاں شامل ہیں۔
سارہ خان نے اس پوسٹ کے کیپشن میں سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ یادیں تازہ کرتے ہوئے اُن کی تعریف کی ہے۔
View this post on Instagram
سارہ کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’وہ کبھی بھی فلم کی شوٹنگ کے دوران سشانت سنگھ راجپوت کی جانب سے کی گئی مدد نہیں بھول سکتی ہیں۔
سارہ خان کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھنا تھا کہ ’وہ کیدرناتھ سے لے کر ستاروں تک سشانت سنگھ راجپوت کو ہمیشہ یاد رکھیں گی۔‘
واضح رہے کہ 34 سالہ بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ نے گزشتہ سال 14 جون کو خودکشی کرلی تھی۔
اداکار سوشانت سنگھ راجپوت ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔