کترینہ کیف اور وکی کوشل نے شادی کرلی
شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں
بالی وڈ کی ’بار بی ڈول‘ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل شادی کے بندھن میں بندھ گئے
بھارتی نیوز ایجنسی ’اے این آئی‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے شادی کرلی ہے، شادی کی تقریب راجستھان کے شہر مادھوپور میں سکس سینسز فورٹ میں ہوئی جہاں دلہا دلہن نے ہندو مذہب کے مطابق ساتھ پھیرے لیے۔
تاہم اب دولہے میاں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شادی کی تصاویر پوسٹ کر کے اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔
View this post on Instagram
اداکار وکی کوشل نے اپنے اہلیہ کترینہ کیف کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ہمارے دلوں میں صرف محبت اور شکرگزاری ہے ہر اس چیز کے لیے جو ہمیں اس لمحے تک لے آئی۔ ہم اس نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں جس میں آپ کی محبتوں اور دعاؤں کے خواہاں ہیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر کترینہ اور وکی کوشل کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے پر تبصرے شروع ہوگئے ہیں۔ دونوں فنکاروں کی جانب سے شادی کو ہر ممکن حد تک خفیہ رکھا گیا تاہم وقتاً فوقتاً شادی کے مقام سے لے کر دولہا دلہن کی تیاری سے متعلق تمام تفصیلات سامنے آتی رہیں۔
View this post on Instagram
شادی کی تقریب میں قریبی رشتے داروں، دوستوں اور بالی وڈ کی کچھ شخصیات نے شرکت کی جن کی تفصیل آنا باقی ہے تاہم کترینہ کے سب سے پرانے دوست سلمان خان نے اس شادی میں شرکت نہیں کی۔ سلمان خان کی بہن نے کہا کہ ہمیں کترینہ کی طرف سے کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، کترینہ نے شادی میں بلایا ہی نہیں تو کیسے جاتے۔