انٹرٹینمنٹ

خوبصورت اور دین دار شخص کی تلاش ہے

اداکارہ وینا ملک نے دوسری شادی سے متعلق خواہش کا اظہار کر دیا۔

وینا ملک نے کہا کہ اگر میں نے دوبارہ شادی کی تو ایک دین دار شخص سے کروں گی۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وینا ملک نے کہا کہ میں نے شوبز کو کبھی خیرباد نہیں کیا، میں نے 2013ء میں فیصلہ کیا تھا کہ ایسے منصوبوں پر کام نہیں کروں گی جن میں مواد کی کمی ہو، شوبز میں میرے سیکھنے کا سلسلہ آج بھی برقرار ہے۔

میزبان کی جانب سے دوسری شادی سے متعلق سوال پر وینا ملک نے کہا کہ اگر میں نے دوبارہ شادی کی تو ایک دین دار شخص سے کروں گی کیونکہ جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے وہ آپ کے ساتھ ظلم نہیں کر سکتا اور اللہ سے نہ ڈرنے والا شخص ظالم ہوتا ہے۔

وینا ملک نے کہا کہ میں ایک خوبصورت انسان سے شادی کروں گی جو دنیا کے بعد جنت میں بھی میرے ساتھ ہو۔

میزبان نے سوال کیا کہ ایسا شخص آپ کی تلاش میں ہے؟ جس پر وینا ملک پہلے مسکرائیں اور پھر جواب دیا کہ ابھی تو ایسا کوئی نہیں ہے لیکن ان شاء اللہ وہ میرے لیے کہیں نہ کہیں ضرور ہوگا، وہ خودہی میرے پاس آجائے گا۔

میں روزانہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہوں کہ مجھے مزید ہدایت کی ضرورت ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close