ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کی جوڑی ایک بار پھر سے ساتھ منظرِ عام پر
بالی ووڈ کی سابق جوڑی ملائکہ اروڑا اور ارباز خان ایک ساتھ منظرِ عام پر آگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ اروڑا اور ان کے سابق شوہر ارباز خان گزشتہ رات ممبئی ایئرپورٹ پر اپنے بیٹے ارہان کا استقبال کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے جوکہ بیرون ملک کالج میں زیرِ تعلیم ہے اور موسمِ سرما کی چھٹیوں کے لیے گھر واپس آیا۔
ملائکہ اروڑا اور ارباز خان دونوں نے ارہان خان کو گلے لگا کر اپنی محبت کا اظہار کیا، ان کی تصاویر پاپرازی اکاؤنٹس کے ذریعے آن لائن شیئر کی گئیں۔
View this post on Instagram
اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارباز خان ایئرپورٹ پر اپنے بیٹے کے ساتھ موجود ہیں اور وہیں ملائکہ بھی پہنچ جاتی ہیں۔
ملائکہ اپنے بیٹے کو گلے سے لگاتی ہیں جبکہ ارباز خان سے دور دور ہی رہتی ہیں۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں واضح نظر آرہا ہے کہ ملائکہ ارباز خان کی طرف نہ دیکھتی ہیں اور نہ ہی اُن سے بالکل بات کرتی ہیں۔
دونوں میں 19 سال شادی رہنے کے بعد ان کی طلاق 2017ء میں ہوئی تھی۔