سدھارتھ کی سالگرہ پر شہناز گل کی پوسٹ نے سدھارتھ کی یاد تازہ کر دی
سدھارتھ شکلا کی سالگرہ کے موقع پر شہناز گل کی پوسٹ وائرل
شہناز گل کی اس پوسٹ نے مداحوں کے دل میں سدھارتھ کی یاد تازہ کر دی اور انہیں جذباتی کر دیا۔
بگ باس سیزن 13 کی مقبول کنٹسٹنٹ اداکارہ شہناز گِل نے اپنے قریبی دوست اداکار سدھارتھ شکلا کی سالگرہ کے موقع پر پوسٹ شیئر کی ہے۔
View this post on Instagram
شہناز نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس پر انہوں نے کسی قسم کا کیپشن لکھنے سے گریز کیا تاہم اداکارہ کی شیئر کی گئی تصویر بذات خود ایک بڑا پیغام تھی۔
اداکارہ نے سدھارتھ کی ایڈٹ کی گئی تصویر شیئر کی جس میں ان کے پر لگے ہوئے ہیں، تصویر سے شہناز ایسا پیغام دے رہی ہیں جیسےسدھارتھ شکلا ان کی زندگی میں ایک رحمت کا فرشتہ ثابت ہوئے۔
شہناز کی اس پوسٹ نے مداحوں کے دل میں سدھارتھ کی یاد تازہ کردی اور انہیں جذباتی بھی کر دیا۔
اداکارہ کی پوسٹ پر متعدد صارفین نے انہیں ہمت رکھنے اور حوصلہ کرنے کی دعائیں دیں جب کہ کچھ صارفین نے اپنے احساسات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں یہ دیکھ کر رونا آگیا۔