انٹرٹینمنٹ

اُشنا شاہ نے تنقید کا نشانہ بنانے والے صارفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا

جنہیں لگتا ہے ہم اداکار فحاشی پھیلاتے ہیں، انہیں ڈرامے نہیں دیکھنے چاہئیں

اداکارہ اُشنا شاہ نے سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنانے والے صارفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اداکاروں اور اداکاری کو کمتر سمجھنے والوں کو ٹی وی سے دور رہنا چاہیے۔

اشنا شاہ کو اس وقت نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے ’پری زاد‘ میں ان کے کردار ناہید پر چند ٹوئٹر صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا جس پر اداکارہ نے انہیں ٹی وی نہ دیکھنے کا مشورہ دیا۔

اداکارہ کا ماننا ہے کہ جو لوگ بھی اداکاری کو بطور پیشہ کمتر سمجھتے ہیں یا جو یہ سمجھتے ہیں اداکار ’فحاشی‘ کو فروغ دیتے ہیں تو انہیں ڈرامے نہیں دیکھنے چاہئیں اور سوشل میڈیا سے بھی دور رہنا چاہیے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اخلاقیات کے حامل وہ تمام پاکستانی جو اداکاری اور اداکاروں کو کمتر سمجھتے ہیں اور جو یہ سمجھتے ہیں کہ ہم فحاشی پھیلاتے ہیں، انہیں فوری طور پر اپنے ٹی وی یا ایسے ذرائع سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہیے جو ان کے خیال میں اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے اور فوری طور پر سوشل میڈیا سے بھی دوری اختیار کرنی چاہیے۔

انہوں نے ہمیشہ دوسروں کو سبق سکھانے کے لیے تیار رہنے والے افراد کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ دوسروں پر تبصرہ کرتے ہوئے احترام کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور کچھ غیرت کا مظاہرہ کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close