رنویر اور دیپیکا کی فلم ’83‘ کا سعودی عرب میں شاندار پریمیئر
رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی فلم 83 کا جدہ میں ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شاندار پریمیئر ہوا۔
بھارت کے سابق کرکٹر کپل دیو کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’83‘ کا سعودی عرب کے شہر جدہ میں پریمیئر ہوا تو اسے مداحوں نے کھڑے ہوکر شاندار انداز میں داد دی۔
یہ فلم ’83‘جس میں رنویر سنگھ اوردیپیکا پڈوکون مرکزی کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں، بھارتی کرکٹ ٹیم کی 1983 کے ورلڈ کپ میں تاریخی فتح کی سچی کہانی پر مبنی ہے۔
حال ہی میں رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی فلم 83 کا جدہ میں ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شاندار پریمیئر ہوا۔ جہاں مداحوں کی جانب سے اس بہت پسند کیا گیا ہے۔
Standing ovation and applauds at the end of the movie premier of 83 staring @RanveerOfficial and @deepikapadukone at the Red Sea Film Festival. Kudos to @kabirkhankk and team for the brilliant work. And the man himself Kapil Dev for his performance in 1983 pic.twitter.com/4a4uOSnJE6
— Helmifaisal (@mhelmifaisal) December 15, 2021
رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے ہمراہ جدہ کے ریڈ سی فلم فیسٹیول میں کپل دیو اور ان کی اہلیہ رومی بھاٹیہ بھی موجود تھے۔
فلم کی نمائش کے بعد، اسے ناظرین کی طرف سے زبردست انداز میں داد دی گئی۔ جس کی ایک ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی گئی، جس میں ناظرین کی جانب سے ملنے والےپیار پر رنویر کو سر جھکاتے اور تعریف پر سب کا شکریہ ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکار رنویر سنگھ اس فلم میں بھارت کے سابق کرکٹر کپل دیو کا کردار جبکہ دیپیکا پڈوکون فلم میں کپل دیو کی اہلیہ رومی بھاٹیہ کا کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔
فلم ’83‘ کو رواں سال 24 دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔
یہ فلم ہندی کے علاوہ، تامل، تیلگو، کناڈا اور ملیالم زبان میں بھی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔