انٹرٹینمنٹ

کورونا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کا خطرہ مسلسل بڑھ رہا ہے

 مقابلہ حسن  2021ء کے مقابلے میں کورونا کی انٹری

بھارت کی مانسا وارانسی سمیت کل 23 شرکا وائرس سے متاثر ہیں۔

تفصیل کے مطابق کورونا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کا خطرہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

اس سے مقابلہ حسن، مس ورلڈ 2021ء کا فائنل بھی متاثر ہوا ہے اور مدمقابل کے ٹیسٹ مثبت پائے جانے کے بعد گرینڈ فائنل ملتوی کر دیا گیا ہے۔ بھارت کی مانسا وارانسی سمیت کل 23 حسینائیں کورونا سے متاثر ہیں۔

مس ورلڈ 2021ء کا فائنل پورٹو ریکو کے جوز میگوئل ایگریلوٹ کولیزیم میں ہونا تھا لیکن اس کو ملتوی کرنے کا اعلان تقریب سے چند گھنٹے قبل کر دیا گیا ہے۔

کورونا کی وجہ سے اب یہ فائنل بعد میں منعقد ہوگا۔ مس ورلڈ مقابلے کے منتظمین کی جانب سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔ اس میں عملے کی جانب سے شرکا کی حفاظت کا حوالہ دیتے ہوئے فائنل ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Miss World (@missworld)

بیان کے مطابق، شرکا کو پورٹو ریکو میں الگ تھلگ کر دیا گیا ہے، جہاں یہ فائنل منعقد ہونا تھا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 97 میں سے 23 امیدوار کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ عملے کے کچھ ارکان کے بھی متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔

بھارت کی مانسا وارانسی بھی کورونا متاثرین میں شامل ہیں۔ انہوں‌نے مس انڈیا ورلڈ 2020ء کا خطاب جیتا تھا اور بین الاقوامی مقابلہ حسن میں اپنے ملک کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

مس انڈیا آرگنائزیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم یقین نہیں کر سکتے کہ مانسا وارانسی اپنی محنت اور لگن کے باوجود عالمی سطح پر اپنی شان نہیں بکھیر سکیں گی۔ تاہم ان کی حفاظت ہمارے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close