پرینیتی چوپڑا ٹیلینٹ شو کی جیوری کا حصّہ بتانے پر برہم
معروف بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا ٹیلینٹ شو کی ٹیم پر برہم ہوگئیں۔
پرینیتی چوپڑا اپنا نام ٹیلینٹ شو سے منسلک کرنے اور اداکارہ کو شو کی جیوری کا حصّہ بتانے پر برہم ہوگئیں۔
پرینیتی چوپڑا نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کڈز ٹیلنٹ شو کے ایک حزف شدہ ٹوئٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں، جس میں اداکارہ کو شو کی ٹیم کی جانب سے بطور جج شو سے منسلک ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’یہ انتہائی شرمندگی کی بات ہے!
انہوں نے لکھا کہ’وہ کسی بھی طرح سے اس شو سے وابستہ نہیں ہیں‘۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ’گزارش ہے کہ برائے مہربانی ان کا نام ہٹا دیں، بچوں اور ان کے والدین کا اس طرح فائدہ نہ اٹھائیں‘۔
Absolute SHAM – I am not associated with this show in any way. Request you to kindly remove my name and not take advantage of kids and their parents in this way. 🙏 pic.twitter.com/HlTzVfuA5P
— Parineeti Chopra (@ParineetiChopra) December 18, 2021
کڈز شو کی ٹیم کی جانب سے پرینیتی چوپڑا کے اس ٹوئٹ کا جواب دیا گیا کہ ’ ہم آپ کے مینیجر کے ساتھ پچھلے 3 مہینوں سے رابطے میں ہیں، آپ نے بتایا ہے کہ آپ ہمارے ساتھ کام کرکےخوش ہیں اور ہم سے ملنا چاہتی ہیں اور ہم 19 دسمبر 2022 کے بعد آپ سے ملنے کا ارادہ کر رہے ہیں‘۔
جس کے بعد ایک شخص نے پیج کے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’تو اس کا مطلب ہے کہ وہ آپ کو ای میل کرتے ہیں اور کال کرتے ہیں لیکن آپ اس کی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کرتے، پھر بھی وہ یہ کہہ سکتا ہے کہ آپ اس سے وابستہ ہیں؟ کیا یہ بے وقوفانہ بات نہیں ہے؟