انٹرٹینمنٹ

میں نے تو خود شالیمار تھیٹر کی فحاشی کو اجاگر کیا : خوشبو

اسٹیج اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ شالیمار تھیٹر فحاشی کا گڑھ ہے

مجھے جان بوجھ کر ویڈیو ریکارڈ کیس میں ملوث کیا گیا ،سستی شہرت مجھے نہیں نئی اداکاراﺅں کو چاہئے تھی۔

خوشبو نے کہا ہے کہ شالیمار تھیٹر میں بہت سی اداکاراﺅں کی ویڈیوز بنی ہوئی ہیں میں نے تو خود شالیمار تھیٹر میں ہونے والی فحاشی کو اجاگر کیا ،شالیمار تھیٹر کے مالک ملک طارق پر زیادتی، منشیات، جوئے کے پرچے درج ہیں،مجھے جان بوجھ کر ویڈیو ریکارڈ کیس میں ملوث کیا گیا ،سستی شہرت مجھے نہیں نئی اداکاراﺅں کو چاہئے تھی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے اداکارہ خوشبو نے کہا کہ مہک نور نے تو ہر تھیٹر میں جھگڑا کیا،میرا شالیمار تھیٹر کے مالکان سے پیسوں کا لین دین تھا جو ختم ہوگیا۔

خوشبو نے کہا کہ شالیمار تھیٹر کے تمام میک اپ رومز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں،کاشف پر تشدد کیا گیا ،اسے ستارہ تھیٹر سے پکڑا اور اس پر تشدد کرکے الزام مجھ پر لگایا گیا،بلال خان،ملک طارق، علی طارق،حسن طارق، اویس ملک نے کاشف کو پکڑا اور اس پر تشدد کیا، سلک اور زارا خان کو میرے خلاف استعمال کیا گیا ۔

یہ سب منصوبے کے تحت کیا گیا ،اب زارا اور سلک شالیمار تھیٹر میں کام کیوں نہیں کررہیں،ان کے ساتھ زیادتی کی گئی وہ میری بہنیں ہیں،میں جیسی بھی ہوں سب کے سامنے ہوں ،شالیمار تھیٹر جرائم کا گڑھ ہے،خوشبو نے شالیمار تھیٹر پر درج ایف آئی آرز اور پولیس ریکارڈ بھی پریس کانفرنس میں پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ویڈیوز شالیمار تھیٹر کے فنکاروں حامد رنگیلا،اسد مکھڑا، وسیم پنوں اور عمران شوکی کے پاس ایک ماہ سے تھیں۔

اسٹیج اداکارہ  میرے فون پر ویڈیو زنہ وصول ہوئیں اور نہ آگے بھجوائی گئیں،کاشف غریب انسان ہے سب ہی اس کی مالی معاونت کرتے تھے ،ایک مرحوم اداکار کی بہن کی امداد کے پیسے کاشف کے ذریعے بھیجتی تھی ،میرے پاس کاشف کے حوالے سے بھیجے گئے وائس نوٹس موجود ہیں، بہت سی اداکاراﺅں کی ویڈیوز بنی ہوئی ہیں۔

خوشبو نے کہا کہ ڈاکٹر اجمل ملک پہلے بھی اداکاراﺅں کو بلیک میل کر چکا ہے۔اس موقع پر شہباز گجر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایف آئی اے تفتیش کے لئے گئے تھے لیکن تفتیشی افسر تبدیل ہوگیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close