انٹرٹینمنٹ

شادی سے پہلے مجھے ماں بننے میں حرج نہیں، شروتی ہاسن

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن نے ایک ایسا بیان دیا ہے جسے سن کر بہت سے لوگوں کی تیوریاں چڑھ سکتی ہیں۔ شروتی کا کہنا ہے کہ انہیں شادی سے پہلے ماں بننے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ حال ہی میں دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو کے دوران شروتی نے اپنا یہ خیال ظاہر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں صحیح لڑکا ملتا ہے تو انہیں شادی سے پہلے بچہ پیدا کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میڈیا یا معاشرہ ان کے بارے میں کیا سوچتا ہے ۔

انہوں نے کہا وہ ایک میوزک ڈائریکٹر کو پسند کرتی تھیں۔ اس وقت انہیں لگتا تھا کہ وہ ان سے سچا پیار کرنے لگی تھیں لیکن جب ان کا بریک اپ ہوا تو انہیں لگا کہ وہ پیار نہیں محض کشش تھی۔انہوں نے واضح کیا کہ فی الحال وہ شادی کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہیں لیکن صحیح وقت آنے پر شادی کریں گی۔ واضح رہے کہ شروتی کی پیدائش ان کے والدین بھارتی اداکارہ ساریکا اور اداکار کمل ہاسن کی شادی سے پہلے ہی ہو گئی تھی جبکہ شروتی کی پیدائش کے 2 سال بعد ان کے والدین نے شادی کی اور 2004 میں دونوں میں طلاق ہوگئی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close