انٹرٹینمنٹ
ملکہ حسن ہرناز سندھو نے مس یونیورس ٹائٹل جیتنے کو اولمپکس کے برابر قرار دیدیا
ملکہ حسن 2021 کا تاج سر پر سجانے والی ہرناز سندھو نے ٹائٹل جیتنے کو اولمپکس میں میڈل جیتنے کے برابر قرار دے دیا۔
ہرناز نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ ان کے ملکہ حسن کے اعزاز کو اسی انداز میں سراہا جانا چاہیے جس طرح ایک خاتون ایتھلیٹ کو اولمپکس میں میڈل جیتنے کے بعد سراہا جاتا ہے۔
انٹرویو کے دوران ہرناز سندھو کا کہنا تھا کہ متعدد لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ میں نے ملکہ حسن کا اعزاز اپنے خوبصورت چہرے کے باعث جیتا لیکن میں اس کے پیچھے اپنی محنت کے بارے میں جانتی ہوں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ جیت اولمپک میں میڈل جیتنے کے مترادف ہے، جیسے ہم کسی اسپورٹس پرسن کو ملک کی نمائندگی پر سراہتے ہیں، تو پھر مقابلہ حسن جیتے والوں کی تعریف کیوں نہیں کر سکتے؟
ہرناز کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ کسی بھی بحث میں پڑنے کے بجائے میں اپنی محنت سے لوگوں کو اپنی قدر کا احساس دلاؤں گی، یہ دقیانوسی تصور میں میں توڑنا چاہتی ہوں۔