دپیکا پڈوکون نے انتہائی شرمناک ترین تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو تنقید کا طوفان امڈ آیا
ممبئی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران پریانکا چوپڑا کر کم لباس پہننے پر سوشل میڈیا پر بے حد تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم ابھی یہ بات پرانی نہیں ہوئی تھی کہ دپیکا پڈوکون نے اپنی یہ تصویر سوشل میڈیا پر کیا شیئر کی مداحوں نے ایسے ایسے جذبات کا اظہار کر دیا کہ اداکارہ نے کبھی مداحوں سے ایسی توقع نہ کی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق باجی رواﺅ مستانی کی سپر سٹار کو سوشل میڈیا پر انتہائی طوفان کی طرح کی تنقید کا سامنا ہے تاہم یہ فوٹو شوٹ انہوں نے ’میکسن میگزین‘ کیلئے کروایا ہے ۔دپیکا پڈوکون نے دو پیسز پر منحصر مختصر لباس پہنا رکھاہے اور وہ صوفے پر اس انداز میں بیٹھی ہیں کہ ان کے جسم کے مخصوص حصے واضح ہو رہے ہیں۔
انہوں یہ اپنی تصویر مختلف سوشل میڈیا صفحات پر شیئر کی اور ساتھ پیغام جاری کیا یہ میں نے ابھی ابھی فوٹو شیئر کی ہے ۔تاہم جب انہوں نے فوٹو انسٹا گرام پر ڈالی تو تنقید کا سمندر ہی امڈ آیا ،ایک صارف نے لکھا کہ ’دپیکا نے یہ کیا پہن رکھا ہے ؟جو کہ بچے کے ڈائپر کی طرح لگ رہاہے ‘۔ایک صارف نے پیغام جاری کیا کہ مجھے حیرانگی ہے کہ دپیکا کس طرح گھر واپس جائیں گی اور اپنے والدین کا سامنا کریں گی ۔ایک صارف نے تو دپیکا سے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ کا بہت بڑا مداح ہوں لیکن میں معافی چاہتا ہوں کہ یہ آپ کی انتہائی بری تصویر ہے ‘۔